کرونا اور ٹڈی دل کے عذاب کی ذمہ داری عمران خان پر لگانے والے ذرا سوچیں کہ وہ خود کتنے پکے مسلمان ہیں۔
کتنے کسان ہیں جنہوں نے اپنی فصل کا عشر نکالا ہے؟ کتنے کسان ہیں جو قدرتی کھیتی باڑی کرتے ہیں اور فصلوں کو زہروں اور کیمیکل سے پاک رکھنے کی کوشش کرتے ہیں؟
کتنے لوگ ہیں جو مہمان کو اب بھی رحمت سمجھتے ہیں اور اپنی حیثیت سے بڑھ کر ان کی خدمت کرتے ہیں؟ کتنے لوگ ہیں جو فحاشی اور بے حیائی سے پاک ہیں؟
اگر میں ہمارے جرم گنوانے شروع کروں تو یہ کبھی بھی ختم نا ہوں گے تو بجائے کسی پر الزام تراشی کے اپنے اندر دیکھیں اور اللہ سے معافی مانگیں عشر دینا شروع کریں زکوۃ دیں اور حسن سلوک کو اپنا وطیرہ بنائیں پھر اللہ خوش ہوگا تو حکمران بھی بہترین عطا کرے گا اور عذابوں سے بھی محفوظ رکھے گا۔
اللہ مجھے اور آپ کو سمجھنے اور توبہ کی توفیق عطا فرمائے آمین